وزیراعظم سے امام کعبہ کی ملاقات، دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی

Published On 09 May,2021 11:03 pm

جدہ: (دنیا نیوز) امام کعبہ الشیخ عبدالرحمان السدیس نے وزیراعظم عمران خان سے خصوصی ملاقات کی، اس موقع پر انھیں دورہ پاکستان کی دعوت دی گئی، جسے انہوں نے خوش دلی سے قبول کر لیا۔

اس ملاقات میں مسجد الحرام کے دیگر امام میں شریک تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے عازمین حج کیلئے سہولتوں پر سعودی فرمانروا خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے امام کعبہ سے پاکستان کی ترقی کیلئے خصوصی دعا کی درخواست بھی کی۔


امام کعبہ الشیخ عبدالرحمان السدیس نے بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور اسلاموفوبیا کے خلاف وزیراعظم عمران خان کے اقدامات کو سراہا۔

الشیخ عبدالرحمان السدیس نے کامیاب دورے پر وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے اقدامات کی کامیابی کیلئے دعاگو ہیں۔