مقبوضہ کشمیر: بھارتی فورسز کی بربریت، ضلع اننت ناگ میں 3 نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فورسز کی بربریت، ضلع اننت ناگ میں 3 نوجوان شہید

مقبوضہ وادی کے ضلع اننت ناگ کے علاقے کوکر ناگ میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں نوجوانو ں کو شہید کیا۔ غاصب فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران کئی افراد کو گرفتار بھی کر لیا۔

علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی ہے۔ ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج کیا۔