پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے ڈی ایچ کیو ضلع دیر کے سینئر پیتھالوجسٹ ڈاکٹر فضل رحیم انتقال کرگئے۔
پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق سینئر پتھالوجسٹ ڈاکٹر فضل رحیم کورونا سے انتقال کر گئے۔ ڈاکٹر فضل رحیم 2 ہفتوں سے ہسپتال میں زیر علاج تھے،ڈاکٹرفضل رحیم ڈی ایچ کیواسپتال دیرمیں سینئرپتھالوجسٹ تھے۔ پراونشل ڈاکٹرز کے مطابق کورونا وائرس سے شہید ڈاکٹروں کی تعداد 67 ہوگئی ہے۔
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 104 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 19 ہزار 210 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 67 ہزار 438 ہوگئی۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 869 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 22 ہزار 117، سندھ میں 2 لاکھ 94 ہزار 251، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 25 ہزار 392، بلوچستان میں 23 ہزار 655، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 407، اسلام آباد میں 78 ہزار 560 جبکہ آزاد کشمیر میں 18 ہزار 56 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 23 لاکھ 10 ہزار 875 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 ہزار 616 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 7 لاکھ 71 ہزار 692 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 707 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 104 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 19 ہزار 210 ہوگئی۔ پنجاب میں 9 ہزار 188، سندھ میں 4 ہزار 765، خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 668، اسلام آباد میں 718، بلوچستان میں 255، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 509 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔