اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اسد عمر نے 16 مئی سے 30 سال کی عمر کے افراد کی بھی ویکسی نیشن کیلئے رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
وفاقی وزیر اسد عمرنے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ ملک بھر میں ویکسئین کی سپلائی میں بہتری آئی ہے اور ویکسین لگانے کی صلاحیت میں بھی بتدریج اضافہ ہوا ہے، حکومت ویکسین لگانے والوں کی کیٹگری میں مسلسل میں توسیع کر رہی ہے، 16 مئی سے ویکسئین کے لئے 30 سال سے زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن بھی شروع کرنے جا رہے ہیں۔
As vaccine supply continues to improve and vaccination capacity gets enhanced in all Federating units, we continue to expand the categories of those who are eligible to get vaccinated. Starting sunday the 16th of May, registration will be open to all 30 years and older citizens
— Asad Umar (@Asad_Umar) May 12, 2021
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 104 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 19 ہزار 210 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 67 ہزار 438 ہوگئی۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 869 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 22 ہزار 117، سندھ میں 2 لاکھ 94 ہزار 251، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 25 ہزار 392، بلوچستان میں 23 ہزار 655، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 407، اسلام آباد میں 78 ہزار 560 جبکہ آزاد کشمیر میں 18 ہزار 56 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 23 لاکھ 10 ہزار 875 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 ہزار 616 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 7 لاکھ 71 ہزار 692 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 707 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 104 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 19 ہزار 210 ہوگئی۔ پنجاب میں 9 ہزار 188، سندھ میں 4 ہزار 765، خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 668، اسلام آباد میں 718، بلوچستان میں 255، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 509 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔