آزاد کشمیر میں مظلوم فلسطینی اور کشمیری عوام سے یکجہتی کے لئے احتجاجی ریلی

آزاد کشمیر میں مظلوم فلسطینی اور کشمیری عوام سے یکجہتی کے لئے احتجاجی ریلی

دارالحکومت مظفرآباد میں نماز عید کے اجتماعات بڑی مساجد، کھلے میدانوں اور عید گاہوں میں کورونا ایس او پیز کے تحت منعقد کیے گئے جبکہ تحریک آزادی کے بیس کیمپ میں لوگوں نے اپنی عید کی خوشیوں کو مظلوم فلسطینی اور کشمیری عوام کے نام کیا۔

مرکزی عیدگاہ میں نماز عید کے ادائیگی کے بعد لال چوک تک مظلوم فلسطینی و کشمیری عوام سے یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی، شرکائے ریلی غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت اور غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں جبر، پابندیوں، خانہ تلاشیوں اور قتل عام کے خلاف نعرے لگاتے رہے۔