پاکستان چین کا نئےچیلنجوں سےنمٹنے کیلئے تذویراتی تعاون مضبوط کرنےپر اتفاق

Published On 16 May,2021 04:29 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان اور چین نے خطے میں ابھرتے ہوئے نئے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے تذویراتی تعاون اور روابط کو مربوط کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے چینی ہم منصب وانگ ژی نے امن و استحکام کے فروغ اور انصاف کی فراہمی کے لئے اپنی مشترکہ کوششوں میں تیزی لانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

فریقین نے فلسطین کے تنازعے، افغانستان میں امن عمل اور پاک چین دوطرفہ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بگڑتی ہوئی صورتحال پر پاکستان کی گہری تشویش سے آگا ہ کرتے ہوئے اسرائیلی حملوں کی روک تھام، شہریوں کے تحفظ اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قرار دادوں کے مطابق تنازعے کے فوری اور پائیدار حل کیلئے عالمی برادری کی جانب سے فوری اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔
 

Advertisement