لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں کورونا وبا میں غیر سنجیدہ رویہ اپنانے والے قانون کی گرفت میں آگئے۔ ٹریفک پولیس نے ایک ہی روز میں بغیر ماسک ڈرائیونگ پر مزید 7 ہزار 4 گاڑیوں کو چالان ٹکٹ تھما دی۔
ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کے مطابق ماسک کا استعمال نہ کرنے پر 26 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی، سماجی فاصلوں کی خلاف ورزی پر 42 مقدمات درج کئے گئے، مجموعی طور پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر 5 ہزار 710 مقدمات درج کئے جا چکے ہیں، ماسک استعمال نہ کرنے پر 3 ہزار 404 اور دیگر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 2 ہزار 306 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔
دوسری جانب ٹریفک پولیس نے ایک ہی روز میں بغیر ماسک ڈرائیونگ پر مزید 7 ہزار 4 گاڑیوں کو چالان ٹکٹ تھما دی۔ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 101 بسوں کو بند کیا گیا۔ کورونا کی تیسری لہر میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 99 ہزار 249 گاڑیوں کے چالان کئے گئے۔