جنگ بندی کافی نہیں اسرائیل کو فلسطین سے نکلنا ہوگا: گورنر پنجاب چودھری سرور

جنگ بندی کافی نہیں اسرائیل کو فلسطین سے نکلنا ہوگا: گورنر پنجاب چودھری سرور

یوم یکجہتی فلسطین پر گورنر پنجاب چودھری سرور نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں سمیت سب فلسطینی بہن بھائیوں کیساتھ ہیں، جب تک مسئلہ فلسطین اور کشمیر حل نہیں ہوگا دنیا میں امن ایک خواب رہے گا، امریکہ کو اسرائیل نہیں انصاف اورا نسانیت کا ساتھ دینا چاہیے۔

چودھری سرور کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے اقوام متحدہ کو بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی، وزیراعظم عمران خان فلسطینیوں کے سفیر بن کر ان کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔