تازہ ترین
  • بریکنگ :- چمن بارڈرپرآمدورفت میں مشکلات کےجائزہ کیلئےکمیٹی قائم،چیف سیکرٹری بلوچستان
  • بریکنگ :- کمیٹی سربراہ صوبائی سیکرٹری داخلہ اورمتعلقہ حکام ہوں گے،چیف سیکرٹری بلوچستان
  • بریکنگ :- بلوچستان حکومت بارڈرپرعوامی مشکلات کاحل چاہتی ہے،چیف سیکرٹری بلوچستان

30 سال سے زائد عمر کے افراد کی آج سے ویکسی نیشن کا آغاز: این سی او سی

Published On 22 May,2021 11:04 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک میں آج سے ویکسی نیشن کے نئے مرحلے کا آغاز ہوگیا۔ این سی او سی کے مطابق 30 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن شروع ہوگئی، 30 سال سے زائد عمرکے افراد خود کو رجسٹر کرائیں، اپنا شناختی کارڈ نمبر 1166 پر ایس ایم ایس کریں۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 88 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 20 ہزار 177 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 97 ہزار 468 ہوگئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 7 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 33 ہزار 57، سندھ میں 3 لاکھ 6 ہزار 707، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 29 ہزار 13، بلوچستان میں 24 ہزار 413، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 471، اسلام آباد میں 80 ہزار 156 جبکہ آزاد کشمیر میں 18 ہزار 651 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 27 لاکھ 17 ہزار 235 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 62 ہزار 238 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 13 ہزار 855 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 412 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 88 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 20 ہزار 177 ہوگئی۔ پنجاب میں 9 ہزار 739، سندھ میں 4 ہزار 891، خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 900، اسلام آباد میں 744، بلوچستان میں 270، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 526 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔