اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ، ایون فیلڈ، فلیگ شپ ریفرنسز میں نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور قومی احتساب بیورو کی اپیلیں 25 مئی کو سماعت کے لئے مقرر کر دیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق العزیزیہ ریفرنس، ایون فیلڈ ریفرنس، فلیگ شپ ریفرنس میں اپیلوں پر سماعت 25 مئی ہوگی۔ عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر اپیلوں پر سماعت کریں گے۔ نواز شریف کے اشتہاری ہونے کی وجہ سے ان کا پلیڈر کون ہوگا، آئندہ سماعت پر طے ہوگا۔
ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن صفدر نے اپیل دائر کر رکھی ہے۔ العزیزیہ ریفرنس میں بھی نواز شریف نے سزا کے اپیل دائر رکھی ہے۔ نیب نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں سزا بڑھانے جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کے خلاف اپیل کی ہے۔