بجلی کے بلوں میں 4 روپے 4 پیسے فی یونٹ کمی کا فیصلہ ہوگیا: اویس لغاری کا دعویٰ

بجلی کے بلوں میں 4 روپے 4 پیسے فی یونٹ کمی کا فیصلہ ہوگیا: اویس لغاری کا دعویٰ

صنعتی ٹیرف میں کمی سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اہم پیغام جاری کرتے ہوئے اویس لغاری کا کہنا تھا کہ حکومت کے ابتدائی دور میں یہ بوجھ 8 روپے 90 پیسے فی یونٹ تھا، تاہم وزیراعظم کی رہنمائی میں آج یہ بوجھ صفر ہو چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ویلنگ چارجز میں بھی کراس سبسڈی کی مد میں 4 روپے 4 پیسے فی یونٹ کمی کی جائے گی۔

وزیر توانائی کا مزید کہنا تھا کہ ان فیصلوں کے بعد مجموعی طور پر صنعتوں کو بجلی اب تقریباً ساڑھے 11 سینٹ فی یونٹ دستیاب ہوگی۔