لاہور: (ویب ڈیسک) پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئر مین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ کورونا کے باوجود رواں مالی سال جی ڈی پی کا 3.94 فیصد رہنا بہت خوش آئند ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ کورونا کے باوجود جی ڈی پی گروتھ بہت اچھی ہے۔ یہ جی ڈی پی بے حد محنت کے بغیر ممکن نہیں۔ پاکستان کی معیشت توقع سے بالاتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کووڈ 19 وبائی امراض کے مابین تمام بڑے معاشی اشارے کے ساتھ ترقی کی جانب بڑھ رہی ہے ،جس کے نتیجے میں رواں مالی سال میں 3.94 فیصد معاشی نمو حاصل ہوئی ہے۔