لاہور: (ویب ڈیسک) پاک چین اقتصادی راہداری ( سی پیک) کے 720 میگا واٹ کے پہلے کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا کام اپریل 2022ء میں مکمل ہو گا۔
پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئر مین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ 1720 ملین ڈالر کی لاگت سے 720 میگا واٹ کے کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا 88 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے، یہ منصوبہ سی پیک کا پہلا ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ہے۔
#CPEC: 720 MW Karot Hydropower Project (1st CPEC Hydropower Project), Investment $ 1720 M,88% work been completed, expected completion April 2022. Current local direct employment 5000. Location River Jehlum (Punjab/ AJK)#cpecmakingprogress #PakistanMovingForward pic.twitter.com/szqU0k9zCB
— Asim Saleem Bajwa (@AsimSBajwa) May 12, 2021
ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ یہ منصوبہ اپریل 2020ء تک مکمل ہو جائے گا،اس منصوبے پر اس وقت 5 ہزار ملازمتیں پیدا ہونگی۔ یہ منصوبہ دریائے جہلم پر بن رہا ہے۔
ٹویٹر پر انہوں نے ہیش ٹیگ کرتے ہوئے لکھا پاکستان آگے بڑھ رہا ہے۔