وزیر اعظم کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس آج شام طلب

وزیر اعظم  کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس آج شام طلب

وزیراعظم کی زیر صدارت کور کمیٹی کا اجلاس آج شام بنی گالہ میں ہو گا جس میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار بھی شریک ہوں گے۔ اجلاس میں قومی معاملات، ترین گروپ کے ساتھ بات چیت اور فلسطین کی صورتحال پر مشاورت ہو گی۔

سردار عثمان بزدار صوبے کے اہم امور بارے کور کمیٹی کو بریف کریں گے۔