اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ گریڈ پری ون سے پانچویں جماعت تک یکساں قومی نصاب پر اس سال اگست سے ملک بھر میں عملدرآمد کیا جائے گا۔
وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب میں وفاقی تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت کی پارلیمانی سیکرٹری وجیہہ اکرم نے کہا کہ فیڈریشن کی تمام یونٹوں کو نصاب کی تیاری کیلئے اعتماد میں لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں آئندہ تعلیمی سال سے چھٹی سے آٹھویں جماعت تک جبکہ تعلیمی سال 24-2023ء سے نویں سے بارہویں جماعت تک یکساں قومی نصاب نافذ کیا جائے گا۔
وجیہہ اکرم نے کہا کہ یکساں قومی نصاب کا مقصد ہر طبقے کے لوگوں کو تعلیم کے ساوی مواقع فراہم کرنے کے علاوہ قومی یکجہتی اور ایک قوم کا جذبہ پیدا کرنا ہے۔