شہباز شریف بکھری ہوئی اپوزیشن کو اکٹھا نہیں کر سکتے: فواد چودھری

Published On 25 May,2021 09:02 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فواد چودھری نے شہباز شریف کے عشائیے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا شہباز شریف بکھری ہوئی اپوزیشن کو اکٹھا نہیں کر سکتے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ انتخابی اصلاحات پر آگے بڑھنے کی تجویز پر اپوزیشن خاموش ہے، اپوزیشن کے منفی رویے سے مایوسی ہوئی۔

فواد چودھری کے بیان کے ردعمل میں (ن) لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کھانا اپوزیشن نے کھایا، مرچیں کرائے کے حکومتی ترجمانوں کو کیوں لگ گئی ہیں، عشائیے کی اہمیت نہیں تو آپ کو بیان دینے کیا ضرورت تھی ؟ مریم اورنگزیب نے کہا انتخابی مشینوں کا فراڈ کرنے والی جعلی حکومت کے ساتھ بیٹھ کر کوئی موقف نہیں دیں گے۔
 

Advertisement