کورونا ویکسین کی فوری خریداری کیلئے 20 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری

Published On 31 May,2021 09:30 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے فوری طور پر ویکسین کی خریداری کے لیے 13 کروڑ ڈالر کے مساوی 20 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے فنڈز کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔

وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کورونا ویکسین خریدنے کے لیے 13 کروڑ ڈالر جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ویکسین کی خریداری جون 2021 میں کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی میں ایک نکاتی ایجنڈا پیش کیا گیا، اقتصادی رابطہ کمیٹی ویکسین کی فوری خریداری یقینی بنانا چاہتی تھی۔
 

Advertisement