کورونا وائرس سے مزید 83 افراد کا انتقال، 24 گھنٹے کے دوران 1893 نئے مریض

کورونا وائرس سے مزید 83 افراد کا انتقال، 24 گھنٹے کے دوران 1893 نئے مریض

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 893 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 41 ہزار 390، سندھ میں 3 لاکھ 21 ہزار 425، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 33 ہزار 746، بلوچستان میں 25 ہزار 476، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 623، اسلام آباد میں 81 ہزار 540 جبکہ آزاد کشمیر میں 19 ہزار 388 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 34 لاکھ 20 ہزار 779 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52 ہزار 859 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 56 ہزار 5 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 557 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 83 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 21 ہزار 105 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 184، سندھ میں 5 ہزار 89، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 125، اسلام آباد میں 763، بلوچستان میں 287، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 550 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔