ڈاکٹر فیصل سلطان کا تمام شہریوں کو ویکسین لگنے تک پابندیاں نہ ختم ہونے کا عندیہ

Published On 05 June,2021 05:47 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے تمام شہریوں کو ویکسین لگنے تک پابندیاں نہ ختم ہونے کا عندیہ دے دیا۔

اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا نے تمام ممالک کے صحت کے نظام کو متاثر کیا ہے، اس وبا کا مقابلہ کوئی ایک ملک تنہا نہیں کرسکتا، اس وبا کے خلاف پوری دنیا کو متحد ہونا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جب تک تمام شہریوں کو ویکسین نہیں لگتی پابندیاں ختم نہیں ہوسکتیں۔

اس سے قبل کورونا وائرس سے 84 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 21 ہزار 189 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 30 ہزار 511 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 923 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 41 ہزار 789، سندھ میں 3 لاکھ 22 ہزار 350، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 34 ہزار 72، بلوچستان میں 25 ہزار 589، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 629، اسلام آباد میں 81 ہزار 626 جبکہ آزاد کشمیر میں 19 ہزار 456 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 34 لاکھ 71 ہزار 172 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50 ہزار 393 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 60 ہزار 385 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 452 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 84 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 21 ہزار 189 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 241، سندھ میں 5 ہزار 105، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 135، اسلام آباد میں 763، بلوچستان میں 287، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 551 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
 

Advertisement