کراچی: ضلع وسطی کے چار مختلف ٹاونز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون نافذ

کراچی: ضلع وسطی کے چار مختلف ٹاونز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون نافذ

نوٹی فکیشن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں آج سے 19 جون تک اسمارٹ لاک ڈاون کا نفاذ رہے گا، متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانے والے تمام افراد کو ماسک پہننا لازمی قراردیاگیا، متاثرہ علاقوں کے لوگوں کی غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی ہوگی،علاقے میں تمام کاروباری سرگرمیاں مکمل کورونا ایس او پیز کے مطابق ہوں گی۔

متاثرہ علاقوں میں فیملی اجتماع پر پابندی ہو گی،متاثرہ علاقوں کے کورونا مثبت افراد اپنے گھروں میں قرنطینہ رہیں گے، متاثرہ علاقوں میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔