لاہور: (ویب ڈیسک) صوبہ پنجاب ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔ بچوں کی صحت کو درپیش صورتحال کو دیکھتے ہوئے حکومت نے تمام سکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دیے ہیں۔
اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب کے تمام سرکاری اور نجی سکولوں کے اوقات کار اب صبح 7 بجے سے دوپہر 11:30 بجے تک ہوں گے۔
ANNOUNCEMENT:
— Murad Raas (@DrMuradPTI) June 10, 2021
All Public & Private Schools of Punjab to comply with the following New School Timing Schedule:
7am to 11:30am.
Please follow SOPs issued by the Government.
صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ حکومت کی جانب سے عائد کردہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی بھی درخواست ہے۔
یہ بات ذہن میں رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کے علاقے ملپور میں شدید گرمی کے باعث سکول کے 25 بچے بے ہوش ہو گئے تھے۔ جنھیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔