خیبرپختونخوا کے گرم علاقوں میں پرائمری سے مڈل تک سکول بند کرنے کا اعلان

خیبرپختونخوا کے گرم علاقوں میں پرائمری سے مڈل تک سکول بند کرنے کا اعلان

 صوبائی محکمہ تعلیم کے مطابق گرم علاقوں اور یونین کونسلز میں پرائمری سے مڈل تک سکول تا حکم ثانی بند رہیں گے۔ متعلقہ اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز گرم علاقوں اور یونین کونسلز کو نوٹیفائی کریں گے۔

نویں سے بارہویں تک تدریسی عمل جاری رہے گا۔ سرد علاقوں میں تمام درسگاہیں کھلی رہیں گی۔ فیصلوں کا اطلاق تمام سرکاری و نجی سکولوں پر ہوگا۔