'مستقبل کے معماروں کو بہتر تعلیم کی فراہمی وزیراعظم کی قوم سے کمٹمنٹ ہے'

'مستقبل کے معماروں کو بہتر تعلیم کی فراہمی وزیراعظم کی قوم سے کمٹمنٹ ہے'

معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بزدار حکومت کے پیش کردہ بجٹ میں تعلیم کیلئے مجموعی طور پر 442 ارب روپے رکھے گئے، گزشتہ بجٹ کی نسبت تعلیم کے بجٹ میں 51 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ وہ وقت دور نہیں جب پنجاب کا ہر بچہ اور نوجوان بہتر تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوگا، نوجوان بہتر تعلیم کے حصول سے گالی و بدکلامی کو پنجاب کا کلچر کہنے والے غیرت و اخلاقیات سے عاری سیاستدانوں کی غلامی سے آزاد ہونگے۔