آصف زرداری پیپلز پارٹی کو پنجاب میں مضبوط بنانے کیلئے سرگرم، اہم سیاستدانوں سے رابطے

آصف زرداری پیپلز پارٹی کو پنجاب میں مضبوط بنانے کیلئے سرگرم، اہم سیاستدانوں سے رابطے

ذرائع کے مطابق سابق صدر نے سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کو جنوبی پنجاب میں پارٹی کو متحرک کرنے کی ہدایات دے دیں۔ سابق صدر نے مخدوم احمد محمود کو پی ٹی آئی سے مایوس جنوبی پنجاب کے لوگوں سے رابطوں کی ہدایت کر دی ہے جبکہ سابق صدر کے جنوبی پنجاب اور سنٹرل پنجاب کے اہم سیاستدانوں سے بھی رابطے ہوئے ہیں، رابطوں میں آصف علی زرداری کو سیاستدانوں کی جانب سے مثبت جواب دیا گیا۔

جہانگیر ترین گروپ کے کئی اہم رہنما بھی سابق صدر سے رابطوں میں ہیں ۔ ذرائع کے مطابق عام انتخابات سے قبل جہانگیر ترین گروپ کا بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا قوی امکان ہے اور سابق صدر عام انتخابات سے قبل پنجاب پیپلز پارٹی کی تنظیم کو بھی عوامی سطح پر متحرک کریں گے۔