اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر توانائی حماد اظہر نے آئندہ ہفتے لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کی نوید سنا دی۔ انہوں نے کہا کہ پیر سے بجلی کی صورتحال معمول پر آنا شروع ہوجائے گی۔
وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ایل این جی کی فراہمی بحال ہونے سے پیر تک بجلی پیداوار بہتر ہوجائے گی، آئندہ ہفتے سے تربیلا ڈیم سے بھی بجلی پیداوار بڑھنے کی امید ہے، تربیلا ڈیم اس وقت 25 فیصد بجلی پیدا کر رہا ہے۔
Due to Dry Docking of one RLNG terminal & low water flows in Tarbela Dam, some power plants are not operating at full capacity. This has led to load shedding on some feeders.
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) July 1, 2021
However, dry docking procedure will be completed on Monday & water levels in Tarbela are improving. 1/2
حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر، تربیلا ڈیم میں پانی کمی سے بعض پلاور پلانٹس پوری صلاحیت سے نہیں چل رہے، اس صورتحال کی وجہ سے بعض فیڈرز پر لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔
Power generation will improve by monday as RLNG supply is restored. We also expect Tarbela Dam, currently operating at only 25% of capacity, to start generating more power by next week and normalise the situation.
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) July 1, 2021
دوسری جانب ملک میں بجلی کا بحران سنگین ہوگیا، شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا۔
ذرائع کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 19 ہزار میگاواٹ جبکہ طلب 25 ہزار میگاواٹ ہے۔ اس وقت ہائیڈل سے 4 ہزار میگاواٹ، تھرمل پاور پلانٹس سے 2 ہزار میگاواٹ اورآئی پی پیز سے 13 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ آئیسکو کو بھی 2200 کے بجائے 1700 میگاوواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کیا یہی تبدیلی ہے کہ ختم ہوئی لوڈ شیڈنگ پھر سے شروع ہوگئی۔