وادی نیلم: سیاحوں کی کار دریا میں جاگری، دو خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق

وادی نیلم: سیاحوں کی کار دریا میں جاگری، دو خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق

تفصیلات کے مطابق مظفرآباد سے بالائی علاقے وادی نیلم کی سیر کو جانے والے سیاحوں کی کار کو جورا کے مقام پر حادثہ پیش آیا جہاں تیز رفتار کار دریائے نیلم میں جاگری۔

پولیس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی کار میں سوار تمام افراد کا تعلق لاہور سے ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی۔

ریسکیو ٹیموں نے دریا میں بہہ جانے والی 4 نعشوں کو باہر نکالا جبکہ دو زخمی بچے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیے گئے۔