علاقائی
خلاصہ
- مظفرآباد: (دنیا نیوز) آزاد جموں و کشمیر کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر میں اضافہ ہو گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے شمالی اور وسطی اضلاع میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سردی اور خراب موسم کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہونے لگے ہیں۔
سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) کے مطابق آزاد جموں و کشمیر میں 19 جنوری سے 21 جنوری کے دوران بارشوں اور برفباری کا امکان ہے، اس دوران بارش اور برفباری وقفے وقفے سے جاری رہ سکتی ہے۔
ایس ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ برفباری کے دوران پہاڑی علاقوں میں سڑکوں کی بندش اور پھسلن کا خدشہ ہے جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے، ادارے نے سیاحوں اور مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بارشوں اور برفباری کے دوران غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔