لاہور: (دنیا نیوز) فواد چودھری کے بیان پر پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا ردعمل سامنے آیا ہے، کہتی ہیں فواد چودھری سمیت بھٹکتی سیاسی روحیں سیاسی مخالفین کیخلاف گھٹیا بیان بازی پر مجبور ہیں۔
اپنے بیان میں لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ جو حکومت تین سال میں اپنا پروگرام نہیں دے سکی اُس کے کرائے کے ترجمان اپوزیشن سے پروگرام مانگ رہے ہیں۔ ہر دور میں سیاسی ابو بدلنے والے آج کے سیاسی ابو کو بچانے کے لئے جھوٹ بول رہے ہیں،ان کے سیاسی ابو کی ساکھ اتنی گر چکی ہے کہ دن رات کے جھوٹ سے بھی بات نہیں بن رہی۔ پی ڈی ایم کے خوف سے حکومت اور اس کے ترجمانوں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔
قبل ازیں مریم اورنگزیب نے سوات میں زپ لائن کے پر خطر سفر کے مزے بھی لئے، اُنہوں نے مالم جبہ کے ٹھنڈے اور سہانے موسم کو خوب انجوائے کیا۔