بالائی پنجاب میں آندھی اور گرم چمک کیساتھ بارش کا امکان: محکمہ موسمیات

بالائی پنجاب میں آندھی اور گرم چمک کیساتھ بارش کا امکان: محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم شام کے اوقات میں لاہور، گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ، گجرات، میانوالی، بھکر، لیہ اور ڈی جی خان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ادھر شہر اقتدار میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے جولائی میں مون سون بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔