راولپنڈی: (دنیا نیوز) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر علی علیزادہ نے جی ایچ کیو میں الوداعی ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال بشمول افغان امن عمل اور دو طرفہ تعلقات ودفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان میں خدمات کے لئے سفیر کا شکریہ ادا کیا اور پاک آذربائیجان تعلقات کو مستحکم کرنے میں ان کے کردار کو سراہا۔
اس موقع پر آذربائیجان کے سفیر نے خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔
انہوں نے آذربائیجان کی جانب سے افغانستان میں امن کے لئے مثبت کردار ادا کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔