گرمی بڑھتے ہی بجلی کی طلب میں اضافہ، لیسکو کا شارٹ فال 200 میگاواٹ سے تجاوز

گرمی بڑھتے ہی بجلی کی طلب میں اضافہ، لیسکو کا شارٹ فال 200 میگاواٹ سے تجاوز

لیسکو شارٹ فال کی وجہ سے مختلف علاقوں میں بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کا ٹرانسمیشن سسٹم اوورلوڈ ہونے سے ٹرپنگ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

سسٹم اوورلوڈنگ کی وجہ سے شمالی لاہور اور اندرون لاہور میں بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ سسٹم اوورلوڈ ہونے کی وجہ سے لیسکو کے متعدد گرڈ سٹیشنز پر ٹرپنگ ہونے لگی ہے۔

راوی سرکٹ سے نکلنے والے لیسکو کے گرڈ سٹیشنز پر گزشتہ روز سے بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے۔ موچی گیٹ، بادامی باغ، چاہ میراں اور بھاٹی گرڈ سٹیشن پر بھی ٹرپنگ جاری ہے۔

متعدد علاقوں میں گھنٹوں بجلی بند رہنا معمول بن گیا ہے۔ ٹرپنگ کی وجہ سے مختلف علاقوں میں بجلی بندش سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔