الیکشن کمیشن نے کنٹونمنٹ انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا، 12 ستمبر کو پولنگ ہو گی

Published On 09 July,2021 12:51 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے کنٹونمنٹ انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا، ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈز میں پولنگ 12 ستمبر کو ہو گی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کاغذات نامزدگی 26 سے 29 جولائی تک جمع کرائے جا سکتے ہیں، کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی 31 جولائی سے 3 اگست تک ہوگی، امیدواروں کی انتخابی نشانات کے ہمراہ حتمی فہرست 13 اگست کو جاری ہوگی جبکہ ریٹرننگ افسران 17 ستمبر کو کامیاب امیدواروں کے نتائج جاری کرینگے۔

الیکشن کمیشن نے انتخابات کے شیڈول کے اجرا کے ساتھ ہی کنٹونمنٹس بورڈز میں ترقیاتی کاموں اور تقرر تبادلوں پر پابندی لگا دی۔
 

Advertisement