کیٹگری سی ممالک سے پاکستان آنیوالوں پر پابندیوں میں 31 جولائی تک توسیع

Published On 13 July,2021 10:59 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھارت سمیت کورونا وائرس کے حوالے سے کیٹگری سی ممالک سے پاکستان آنے والوں پر پابندیوں میں 31 جولائی تک توسیع کی گئی۔

 سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں نیا سفری ہدایت نامہ اور کیٹگری سی ممالک سے پاکستان آمد پر پابندی میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ سی اے اے کی جانب سے بھارت، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، سری لنکا، جنوبی افریقہ سمیت 26 ممالک سی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

سی کیٹگری ممالک سے صرف پاکستانیوں کو وطن آنے کی اجازت ہوگی، تاہم پاکستانیوں کیلئے روانگی سے 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ کرانا لازم قرار دیا گیا ہے، ان مسافروں کا پاکستان کے ایئر پورٹس پر ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ بھی کیا جائے گا۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 21 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 22 ہزار 618 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 76 ہزار 867 ہوگئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 590 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 48 ہزار 509، سندھ میں 3 لاکھ 48 ہزار 385، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 39 ہزار 593، بلوچستان میں 28 ہزار 321، گلگت بلتستان میں 6 ہزار 972، اسلام آباد میں 83 ہزار 831 جبکہ آزاد کشمیر میں 21 ہزار 256 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 51 لاکھ 52 ہزار 403 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار 790 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 14 ہزار 605 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 181 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 21 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 22 ہزار 618 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 832، سندھ میں 5 ہزار 613، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 365، اسلام آباد میں 785، بلوچستان میں 317، گلگت بلتستان میں 111 اور آزاد کشمیر میں 595 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

 

Advertisement