اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت داخلہ نے عید الاضحیٰ پر تین چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے 5 چھٹیوں کی تجویز دی تھی لیکن کابینہ نے صرف تین چھٹیوں کی منظوری دی۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے عیدالاضحیٰ پر 21، 20 اور 22 جولائی کی عام تعطیلات کی منظوری دی ہے۔
وزارت داخلہ نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا pic.twitter.com/6196KVI4YH
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 13, 2021
اُدھر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ، جس کے مطابق عید الاضحیٰ چھٹیاں تین ہوںگی۔