مظفر آباد: (دنیا نیوز) آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کے دوران چناری جاتے ہوئے وفاقی وزرا کی گاڑیوں پر پتھراؤ، علی امین گنڈا پور کے قافلے پر انڈے بھی پھینکے گئے، گارڈز کی ہوائی فائرنگ، لوگوں نے سڑک بلاک کر دی۔
تفصیل کے مطابق تفصیل کے مطابق 25 جولائی کے انتخابات قریب آتے ہی آزاد کشمیر کے سیاسی موسم میں گرما گرمی بڑھنے لگی ہے۔ ایسے میں وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے ایک متنازعہ بیان نے جلتی پر تیل کا کام کیا ہے۔
وفاقی وزیر کو مختلف مقامات پر ردعمل کا بھی سامنا ہے۔ مظفر آباد سے جہلم ویلی میں تحریک انصاف کے چناری جلسے کے لئے جاتے ہوئے کھن بندے کے مقام پر وفاقی وزرا کی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا گیا۔
Video of cowardly attack by PMLN on @MuradSaeedPTI and PTI workers. This attack was instructed by Raja Farooq Haider who can now see defeat in Kashmir after big PTI Jalsas there. pic.twitter.com/QyYFTO5Tpx
— PTI (@PTIofficial) July 15, 2021
اس کے جواب میں علی امین گنڈا پور کے گارڈز موقع پر موجود افراد کو پولیس کی موجودگی میں تشدد کا نشانہ بناتے اور ہوائی فائرنگ بھی کرتے رہے۔
واقعے کی بعد سے جہلم ویلی روڈ مکینوں نے احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ وفاقی وزرا کے گارڈز نے پرامن لوگوں کو تشدد کیا جبکہ موبائل بھی چھینے۔
ایک اور واقعے میں سراں کے مقام پر بچوں نے وفاقی وزراء کے قافلے پر ٹماٹروں کی بارش کر ڈالی۔