بیرون ملک سے آئے مزید 11 مسافروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت نکلے

Published On 20 July,2021 06:09 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بیرون ملک سے آنے والوں میں کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے، 24 گھنٹے میں بیرون ملک سے آئے مزید 11 مسافروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت نکلے۔

ذرائع کے مطابق 24 گھنٹے میں 46 فلائٹس 9477 مسافروں کو لیکر پاکستان پہنچیں، 24 گھنٹے میں ملکی ایئرپورٹس پر 8620 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، ریاض 6، شارجہ 2، دوحہ 2، بحرین سے 1 مسافر میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

ذرائع کے مطابق کورونا پازیٹو 8 مسافر کراچی، 1 لاہور ایئرپورٹ پہنچے تھے، کورونا پازیٹو 1 مسافر اسلام آباد، 1 پشاور ایئرپورٹ پہنچا تھا، کورونا پازیٹو 2 مسافروں کا تعلق کراچی، 2 لاہور، ایک نوشہرہ سے ہے۔

ذرائع کے مطابق کورونا پازیٹو تمام مسافروں کی مجموعی حالت تسلی بخش ہے، بیرون ملک سے آئے کورونا پازیٹو مسافر قرنطینہ سنٹرز منتقل کر دیا گیا ہے۔ کورونا پازیٹو بیشتر مریضوں میں علامات ظاہر نہیں ہیں، بیرون ملک سے آئے تمام مسافر ویکسینیٹڈ ہیں۔

Advertisement