کشمیرکپتان کا ہو چکا، جعلی راجکماری بغض عمران میں اندھی ہو گئی ہے: فردوس عاشق

Published On 22 July,2021 11:11 am

لاہور: (دنیا نیوز) معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کشمیر میں ترقی کی نئی تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے، کشمیرکپتان کا ہو چکا، جعلی راجکماری بغض عمران میں اندھی ہو گئی ہے۔

معاون خصوصی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ کشمیری بھی کرپٹ جماعتوں کے چہروں کومسترد کردیں گے، پورے ملک میں مافیا کو عبرتناک شکست ملی۔ 25 جولائی کا دن کشمیریوں کی تقدیر بدلنے کا دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ لٹو پٹو خاندان کی بہروپیہ آئیں بائیں شائیں کی بجائے آزاد کشمیر میں اپنی حکومتی کارکردگی بتائیں۔جس نااہل راجکماری کا اپنا چچا ساتھ نہیں اس مودی کے یار کی بیٹی کا کشمیری کیوں ساتھ دیں گے؟

 

 

Advertisement