حیدرآباد میں ٹرانسفارمر حادثہ، امین الحق کا حماد اظہر سے ٹیلیفونک رابطہ

حیدرآباد میں ٹرانسفارمر حادثہ، امین الحق کا حماد اظہر سے ٹیلیفونک رابطہ

خالق مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ حیدرآباد حادثہ کے متاثرین کو علاج کی بہتر سہولیات فراہم نہ ہونا قومی سانحہ سے کم نہیں، بروقت علاج نہ ہونے پر متعدد زخمی آج انتقال کر گئے۔ ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے کہا کہ وزیراعظم حیدرآباد واقعہ کا نوٹس لیں اور ذمہ دار کو سخت سزا دیں۔

ادھر وفاقی وزیر و رہنما ایم کیوایم امین الحق نے معاملے پر وزیر توانائی حماد اظہر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ امین الحق نے کہا کہ ملوث عناصر کیخلاف کارروائی اور متاثرین کی ہرممکن مدد کا اعلان کریں، وفاقی وزیر حماد اظہر حیدرآباد کا دورہ اور متاثرین کے ساتھ انصاف کریں۔

انہوں نے کہا کہ عوام معصوم لوگوں کی نماز جنازہ میں شرکت کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرائینگے۔ آئے روز کے ایسے واقعات میں متعدد قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں۔