تازہ ترین
  • بریکنگ :- اوورسیز پاکستانیوں نے تاریخی ترسیلات زرملک میں بھیجیں،شاہ محمودقریشی
  • بریکنگ :- اوورسیز نے29.4بلین ڈالرکی ترسیلات وطن بھیجیں،وزیرخارجہ
  • بریکنگ :- ملک کوجب بھی ضرورت پڑی اووسیز نےبھرپورساتھ دیا،وزیرخارجہ
  • بریکنگ :- اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کےلیےایک پورٹل بھی لانچ کردیاگیاہے،وزیرخارجہ
  • بریکنگ :- ہمیشہ سفارتکاروں کواوورسیز پاکستانیوں سےاخلاق سےپیش آنےکی ہدایت کی ہے،وزیرخارجہ
  • بریکنگ :- ہم چاہتے ہیں جب بھی پاکستانی یہاں آئیں انہیں کوئی مشکل نہ پیش آئے،وزیرخارجہ
  • بریکنگ :- اوورسیز پاکستانی ہمارے ملک کاسرمایہ ہیں،شاہ محمودقریشی
  • بریکنگ :- بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوہرممکن سہولتوں کی فراہمی جاری رہےگی،وزیرخارجہ
  • بریکنگ :- اوورسیز پاکستانیوں کوجب بھی یاد کیاگیاانہوں نےبھرپورساتھ دیا،وزیرخارجہ
  • بریکنگ :- اوورسیز کوووٹ کاحق دینےکےلیےقانون سازی کررہےہیں،وزیرخارجہ
  • بریکنگ :- ملکی ترقی میں حصہ ڈالنےوالوں کوخوش آمدید کہیں گے،شاہ محمودقریشی
  • بریکنگ :- مشکلات کےباوجوداوورسیزکوووٹ کاحق دلانےکی کوشش جاری رہےگی،وزیرخارجہ
  • بریکنگ :- روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی سہولت شروع کردی گئی ہے،وزیرخارجہ
  • بریکنگ :- اوورسیز کےلیےای کچہری کاسسٹم بھی لایاجارہا ہے،شاہ محمودقریشی
  • بریکنگ :- نیویارک:شاہ محمودقریشی کی پاکستان ہاؤس آمد،نادراڈیسک کاافتتاح کردیا
  • بریکنگ :- تقریب میں شہریارآفریدی،مستقل مندوب منیراکرم،سفیراسدمجیدبھی موجود
  • بریکنگ :- وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب
  • بریکنگ :- نادراڈیسک کےقیام پر چیئرمین نادرا کےشکرگزارہیں،شاہ محمودقریشی
  • بریکنگ :- نادراڈیسک کےقیام سے اوورسیز پاکستانیوں کوفائدہ ہوگا،شاہ محمودقریشی
  • بریکنگ :- وزیراعظم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کےمسائل سے آگاہ ہیں،وزیرخارجہ
  • بریکنگ :- وزیراعظم چاہتےہیں کہ اوورسیز پاکستانیوں کوتمام سہولتیں فراہم کی جائیں،وزیرخارجہ
  • بریکنگ :- اوورسیز پاکستانی ہرشعبےمیں تعاون کرتےہیں،شاہ محمودقریشی
  • بریکنگ :- بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارافخر ہیں،وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی
  • بریکنگ :- گزشتہ حکومت کی وجہ سے پی آئی اے دیوالیہ ہونےکےقریب تھا،وزیرخارجہ
  • بریکنگ :- مالی مشکلات وجہ سے پی آئی اے کو نئے طیارےنہیں دےپارہے،وزیرخارجہ
  • بریکنگ :- پی آئی اے میں بھی کئی مسائل ہیں جن کوحل کرنےکی کوشش کررہےہیں،وزیرخارجہ
  • بریکنگ :- اصلاحات کےذریعے پی آئی اے کوبہتر بناناچاہتےہیں،وزیرخارجہ
  • بریکنگ :- طیاروں کی کمی کی وجہ سے براہ راست پروازوں میں مشکلات ہیں،شاہ محمود
  • بریکنگ :- نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کوتمام سہولتیں دینےکی پیشکش کی،شاہ محمودقریشی
  • بریکنگ :- نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کوہیلی کاپٹر بھی فراہم کرنےکی پیشکش کی،شاہ محمودقریشی
  • بریکنگ :- نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نےہربات ماننے سے انکارکردیا،وزیرخارجہ
  • بریکنگ :- سیکیورٹی ایجنسیز نےآگاہ کیاکہ کوئی سیکیورٹی تھرٹ نہیں ہے،شاہ محمودقریشی
  • بریکنگ :- نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کادورہ منسوخ کرنےکےپیچھےپڑوسی ملک ہوسکتاہے،وزیرخارجہ
  • بریکنگ :- 12ستمبرکےڈوزیئرمیں بھارت کوانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کےثبوت پیش کیے،وزیرخارجہ
  • بریکنگ :- مسئلہ کشمیرکوعالمی سطح پراجاگرکرکےاس میں نئی روح پھونک دی،وزیرخارجہ

آزاد کشمیر انتخابات: پولنگ سامان کی ترسیل کا آغاز، ووٹنگ کل ہوگی

Published On 24 July,2021 09:41 am

مظفر آباد: (دنیا نیوز) آزاد کشمیر کا انتخابی معرکہ کس کے سر؟ پولنگ کل ہوگی، پولنگ سامان کی ترسیل کا آغاز کر دیا، قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں کیلئے 32 لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے، تحریک انصاف، نون لیگ اور پیپلزپارٹی میں تگڑا مقابلہ متوقع ہے۔

تخت مظفرآباد پر حکمرانی کے لئے سیاسی جماعتوں کو دیا گیا انتخابی مہم کا وقت تمام ہوگیا۔ بلا چلے گا یا تیر، شیر دھاڑے گا یا ترازو کی ہوگی جیت فیصلے میں بس ایک دن باقی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے آزاد کشمیر کے 33 اور مہاجرین مقیم پاکستان کے 12 انتخابی حلقوں میں امیدواروں نے ووٹرز کو منانے کے لئے خوب انتخابی مہم چلائی۔ 24 جولائی کو ووٹرز اور امیدواران ایک دن کا آرام کرینگے جبکہ الیکشن کمیشن کا عملہ 25 جولائی کے لئے پولنگ کی تیاریوں کو حتمی شکل دے گا۔

اتوار کے روز 32 لاکھ 20 ہزار 546 ووٹرز 742 امیدواران میں سے خفیہ رائے دہی سے اپنے نمائندگان کا انتخاب کریں گے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی عمل کے لئے 45 حلقوں میں مردوں کے 1398 خواتین کے 1353 اور مشترک 1992 سمیت کل 6139 پولنگ اسٹیشن قائم کئے جائیں گے۔ آزاد کشمیر میں انتخابی عمل کو شفاف بنانے کے لئے پریزائڈنگ آفیسرز سمیت 250 افسران کو میجسٹریٹ کے برابر اختیارات دیئے جائیں گے۔