پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس ذوالفقار آج روس کی نیوی ڈے پریڈ میں شرکت کرے گا

Published On 25 July,2021 12:12 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس ذوالفقار آج روس کی نیوی ڈے پریڈ میں شرکت کرے گا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق روس کے نیوی ڈے پر دنیا بھر سے پاکستان سمیت دیگر ممالک کی بحری افواج روسی بحریہ کی تقریب میں شرکت کر رہی ہیں، روس کے صدر ولادمیر پیوٹن پریڈ کا معائنہ کریں گے۔

پریڈ کی تقریب کو رشین ٹی وی اور رشیا ٹوڈے سے براہ راست نشرکیا جائے گا۔
 

Advertisement