پنجاب میں اس وقت 70 فیصد کورونا کا ڈیلٹا ویرینٹ موجود ہے: ڈاکٹر یاسمین راشد

پنجاب میں اس وقت 70 فیصد کورونا کا ڈیلٹا ویرینٹ موجود ہے: ڈاکٹر یاسمین راشد

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلی گلی جا کر ویکسی نیشن کی جا رہی ہے اس سے زیادہ کیا ہوسکتا ہے، کل پنجاب نے ریکارڈ ویکسی نیشن کی، ہمیشہ گنجان آبادی میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح زیادہ ہوتی ہے، لاہور میں ابھی بھی کورونا پھیلاؤ کی شرح 3.4 فیصد ہے۔

یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ یقینی بنائیں گے عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہو، ادویات کی خریداری کے عمل کا آڈٹ کرایا جا رہا ہے، وزیراعلیٰ نے ادویات کی خریداری کی ہر طرح کی انکوائری اور آڈٹ کی ہدایت کی ہے، ہم عوام کے پیسے کے محافظ ہیں، یقینی بنائیں گے عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہو۔