بخار، کھانسی، فلو اب بھی ہے، کورونا سے صحتیاب ہونے میں کچھ وقت لگے گا: مریم

بخار، کھانسی، فلو اب بھی ہے، کورونا سے صحتیاب ہونے میں کچھ وقت لگے گا: مریم

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے مزید کہا کہ وہ پُرامید ہیں کہ ان شاء اللہ سب جلد بہتر ہوجائے گا، کیونکہ اس میں وقت لگتا ہے۔

مریم نواز نے اپنی طبیعت سے متعلق بیان رضا بٹ نامی سوشل میڈیا صارف کے ٹوئٹ کے جواب میں دیا، رضا بٹ نے اپنے ٹوئٹ میں مریم نواز کو ٹیگ کرتے ہوئے ان سے طبیعت کے حوالے سے پوچھا تھا۔

علاوہ ازیں مریم نواز کے پولیٹیکل سیکرٹری بلال کیانی بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے۔