اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے آج اہم اجلاس طلب کرلیا۔
بلدیاتی انتخابات بارے اجلاس وزیراعظم ہاوس میں عمران خان کی زیر صدارت ہوگا۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اجلاس میں شریک ہوں گے۔ پنجاب کے وزیر بلدیات میاں محمود الرشید بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔
پنجاب کے متعلقہ اداروں کے اعلی حکام کو بھی اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے۔ اجلاس میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تیاریوں اور دیگر امور کا جائزہ لیاجائے گا۔ لوکل گورنمنٹ ایکٹ، حلقہ بندیوں اور بلدیاتی انتخابات کی تاریخ سمیت دیگر امور اجلاس میں زیر بحث آئیں گے۔