لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم پر بے حسی عالمی برادری کے خلاف چارج شیٹ ہے، مشکل ترین حالات میں بھی کشمیریوں کا عزم اور حوصلہ برقرار ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے یوم استحصال کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا کہ مودی نے 5 اگست 2019ء کو اقوام متحدہ کے ضابطوں کی دھجیاں اڑائیں، بھارت نے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کی حیثیت تبدیل کر کے انسانی حقوق کو پامال کیا، بھارت کی ہٹ دھرمی اورغیر قانونی اقدام کو ہر سطح پر پہلے بھی بے نقاب کیا ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مودی سرکار نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے، بھارت میں اقلیتوں پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیاہے۔