لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں 31 اگست تک اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں 31 اگست تک اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

محکمہ صحت پنجاب نے لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا، ان شہروں کے سرکاری اور نجی دفاتر میں 50 فیصد حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شادی ہالز 8 اگست سے بند کر دیئے جائیں گے، اِن ڈور ڈائننگ بند کر کے آؤٹ ڈور ڈائننگ شروع کر دی گئی۔ سنیما ہالز، مزارات اور جِمز بھی بند کر دیئے گئے، ہفتےاور اتوار کو تمام کاروباری مراکز بھی بند رہیں گے۔

دوسری جانب اسمارٹ لاک ڈاؤن کے باوجود شہری ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے دکھائی نہیں دیتے، شہریوں کی انتہائی کم تعداد ماسک پہن رہی ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں بھی جاری ہیں۔