کراچی: (دنیا نیوز) نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش اندرونی وبیرونی چیلنجز کے پیش نظر مضبوط دفاع اور نگرانی کا نظام ناگزیر ہے۔
پیر کے روز کراچی میں شروع ہونیو الی نیوی کی مشق شمشیر بحر ششم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تصفیہ طلب مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان بدستور سلگتا ہوا مسئلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ظالمانہ پالیسیوں اور فسطائی نظام کے بزور طاقت نفاذ کی کوششوں نے بالعموم جنوبی ایشیا اور بالخصوص پوری دنیا کو سیکورٹی خدشات سے دوچار کر دیا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف آپریشنز رئیر ایڈمرل جاوید اقبال نے کہا شمشیر ششم پاک بحریہ کی ایک بڑی مشق ہے جو بحری حکمت عملی اور میری ٹائم صلاحیتوں کو جانچنے کیلئے سال میں دو بار منعقد ہوتی ہے۔