وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر بہاولپور چلے گئے

Published On 11 August,2021 10:23 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر بہاولپور چلے گئے۔ جنوبی پنجاب کی قیادت سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں نیشنل کاٹن بریڈنگ انسٹی ٹیوٹ، چین کی مدد سے قائم کئے جانے والے انٹرکروپنگ ریسرچ سینٹر، 2.5 میگاواٹ سولر پاور پراجیکٹ، کرکٹ اسٹیڈیم سمیت مختلف منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔ وزیراعظم کسان کارڈز تقسیم کرنے کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

 

Advertisement