لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کابینہ میں شامل ہونے والے نئے وزیر ملک اسد کھوکھر کو ہاوسنگ اینڈ پبلک ہیلتھ کا محکمہ الاٹ کر دیا گیا۔
تحریک انصاف کے لاہور سے رکن پنجاب اسمبلی ملک اسد کھوکھر محکمہ ہاوسنگ اینڈ پبلک ہیلتھ کے وزیر ہوں گے۔ اسد کھوکھر نے دس اگست کو وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ان سے حلف لیا تھا۔
ملک اسد کھوکھر پہلے بھی پنجاب کابینہ کا حصہ رہ چکے ہیں، وزیر اعلی کی منظوری کے بعد اسد کھوکھر کو محکمہ الاٹ کرنے کا نوٹیفکشن جاری کر دیا گیا۔