کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ تہمت بازی ،نفرتوں اور عدم برداشت کا رویہ ختم کرنے کی ضرورت ہے۔
یوم آزادی پر اپنے ایک بیان میں سابق صدر کا کہنا تھا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے فلسفے اور افکار مطابق جمہوری اصولوں پر عمل کرنا ہو گا۔ تہمت بازی ،نفرتوں اور عدم برداشت کا رویہ ختم کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو نے 1973ء کا آئین دیکر اظہار رائے کی آزادی دی، 18 ویں آئینی ترمیم وفاق اور تمام اکائیوں کے درمیان میثاق ہے۔ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے مشن کے مطابق ملک کو عوامی جمہوری اور فلاحی ریاست بنائیں گے۔
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہمیں ہر طرح کے شدت پسندوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا، شدت پسند ملک اور معاشرے کیلئے خطرہ ہیں۔