اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف حکومت کے تین سال مکمل ہونے پر قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پی ٹی آئی حکومت کے تین سال مکمل ہونے پر جلد عوام کو اعتماد میں لیں گے، اس حوالے سے اسلام آباد میں باقاعدہ تقریب کے انعقاد کے لئے 20 اگست سے کام شروع کر دیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان عوام سے خطاب کریں گے اور تحریک انصاف کی تین سالہ کارکردگی قوم کے سامنے رکھیں گے، اس حوالے سے تقریب کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔